اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان افغانستان کوآپریشن فورم کے نمائندوں نے عالمی خیراتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کو افغانستان میں اپنا کام جلدی شروع کریں اگر وہاں جلد امداد بحال نہ کی گئی تو ایک بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، افغانستان میں جو امدادی ادارے کام کر رہے تھے انہوں نے راتوں رات امداد بند کر دی ہے۔ اگر افغانستان کی امداد جلد بحال نہ کی گئی تو اور بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے لہذا عالمی خیراتی اداروں کو افغانستان میں اپنا کام جلدی شروع کرنا چاہیے، ہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوڈز آئیٹم دے دہے ہیں۔ اب تک سی 130 کے ذریعے اور مختلف راستوں سے ایک ہزار ٹن امدادی سامان افغانستان بجھوا چکے ہیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان افغانستان کوپریشن فورم کے چیئرمین حبیب اللہ خٹک، ڈائریکٹر بریگیڈیئر اسحاق احمد اور ڈائریکٹر وقار معروف کا کہنا تھا کہ اب تک سی 130 کے ذریعے اور مختلف راستوں سے ایک ہزار ٹن امدادی سامان افغانستان بجھوا چکے ہیں۔چار فلائٹس کے ذریعے ہم نے ادویات اور کھانے کا سامان بھیجا ہے۔پچھلے ایک ماہ میں پاکستان کا بزنس بڑھ گیا ہے۔
عالمی خیراتی ادار ے افغانستان میں اپنا کام جلدی شروع کریں، حبیب اللہ خٹک
Oct 12, 2021