سرکار دوعالم ؐ کا ذکر جمیل ہمارے لئے خیر و برکت کا باعث ہے ،نورالحق قادری

Oct 12, 2021

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ سرکار دوعالم ؐ کا ذکر جمیل ہمارے لئے خیر و برکت کا باعث ہے ، ہم نہیں تھے تو یہ ذکر تھا ، ہم ہیں تو یہ ذکر ہے ، ہم نہیں ہوں گے تو پھر بھی یہ ذکر جاری رہے گا ۔ عشرہ رحمتہ اللعالمینؐ کے سلسلے میں 3سے 13ربیع الاول تک ملک بھر میں تقریبات جاری رہیں گی ۔  وزارت مذہبی امور کوہسار کمپلیکس کی مسجد میں عشرہ رحمتہ للعالمین ؐ کے سلسلے میں منعقدہ محفل نعت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنی خوبصورت محفل نعت کے منتظمین کا شکر گزار ہوں ۔ ہمارا ایمان ، ہمارا عقیدہ ہے کہ یاد نبیؐ سے بلائیں ٹلتی ہیں اور خیر و برکت ہوتی ہے ۔ آپؐ کا ذکر اسی وقت سے جاری ہے جب اللہ تعالی نے اس مخلوق کو پیدا کرنے کا ارادہ فرمایا اور قیامت تک آپؐ کے ذکر کا چرچا رہے گا ۔ وزیراعظم نے رحمتہ اللعالمینؐ اتھارٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ وزارت تعلیم ۔ وزارت اطلاعات و نشریات ، وزارت مذہبی امور اور صوبائی حکومتیں بھی اس میں شامل ہوں گی ۔

مزیدخبریں