وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا 2 غازی بروتھا ڈیمز جتنی بجلی بچانے کا منصوبہ تیار

Oct 12, 2021

اسلا م آبا د (خصوصی نا مہ نگار)  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز بجلی کی بچت کیلئے متحرک ہو گئے پاکستان فین مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطا بق ملک میں سالا نہ 8ملین فین بنا ئے جا تے ہیں جن میں 50فیصد سیلنگ فین ہیں۔وزیر سائنس شبلی فراز نے وزرت توانائی وزارت تجارت کو خط لکھا ہے ۔ خط میں کہا گیاکہ پنکھوں موٹرز اور ٹرانسفارمز میں استعمال ہونے والے خام مال پر ٹیکس چھوٹ مانگ لی،فین انڈسٹری کو درآمدی ڈیوٹی میں چھوٹ سے 50 فیصد بجلی بچ سکتی ہے، اس پورے شعبے مالی تعاون دیا جائے۔ وفا قی وزیر نے کہا کہ ٹیکسز اور درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی بچے گی جو کہ غازی بروتھا جیسے دو ڈیموں کے برابر بجلی بچائی جا سکے گی ۔ وفا قی  وزیر نے کہا کہ ملک میں دس کروڑ کے قریب پنکھے ہیں،پاکستان میں استعمال ہونے والے پنکھے ایک سو بیس واٹ بجلی کھا رہے ہیں، درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے سے پنکھوں کے معیار مین بہتری آئے گی، ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے باعث غیر معیاری اور سستے سامان سے پنکھے بن رہے ہیں، پنکھوں میں استعمال ہونے والی اسٹیل شیٹ پر ڈیوٹی ختم کی جائے، ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے باعث انڈسٹری میں غیر معیاری پنکھے تیار ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں