پی ڈی ایم کی مڈٹرم الیکشن کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی: احسان اللہ ورک

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) پی ڈی ایم کی جس طرح پہلے کوئی آرزو پوری نہیں ہوئی اسی طرح قبل از وقت انتخابات کی خواہش بھی پوری نہیں ہوگی اور انشا اللہ حکومت مہنگائی پر قابو پا لے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری احسان اللہ ورک،سماجی سیاسی رہنما میاں عبدالشکور،سابق ناظم یونین کونسل چودھری محمد نعیم بلا اور چودھری اشفاق احمد انصاری نے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن