نبی کریمؐ کی ولادت باسعادت پوری دنیا کیلئے رحمت کاباعث ہے: محمود الرشید

Oct 12, 2021

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشیدنے عشرہ شان رحمت اللعالمین منا کر ہم دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ حضرت محمد مصطفی کی عظمت انسانی سوچ اور خیال سے بالاتر ہے۔ ہر مسلمان نبی کریم کی شان بیان کرنا اپنے لئے سعادت سمجھتا ہے۔ سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفی کی محبت کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان مکمل ہونا ناممکن ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس گوجرانوالہ میں اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا آپ کی ولادت باسعادت پوری دنیا کے لئے رحمت کاباعث ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دانش افضال  نے کہا کہ آپؐ کی حیات زندگی اور سیرت طیبہ ہی ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم دوجہانوں میں کامیاب و کامران ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آپؐ کاپیغام امن‘ سلامتی‘ عدل اور انصاف پر مبنی ہے۔آپؐ تما م جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے۔ رسول پاکؐ کی بڑھائی بیان کرنے سے تسکین قلت ملتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری محکموں کی طرف سے انعقاد کی جانیوالی محافل اور تقاریب خوش آئند ہیں، ۔قرآت، نعت،تقاریر، کوئز، پینٹنگز کے مقابلے، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس، محفل سماع، اسلامی کیلی گرافی، اور قرآن خوانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری دفاتر، عمارتوں، نجی شادی ہالوں،پیٹرول پمپس، میگا مالز پر چراغاں کیا جا رہا ہے،۔

مزیدخبریں