راستہ بھٹک جانے والی انڈس ڈولفن کو بچالیا گیا

سکھر(بیورو رپورٹ)  محکمہ وائلڈلائف سکھر کی ٹیم نے شکارپورکے قریب صرفو پتن کے مقام پر نہر میں پھنس جانیوالی دونایاب نسل ڈولفنز کو ریسکیو آپریشن کرنے کے بعد سکھر لاکر لب مہران کے مقام پر دریائے سندھ میں چھوڑ دیا محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کے مطابق دونوں ڈولفنز حاملہ تھیں جن میں سے ایک کا قد پانچ فٹ پانچ انچ اور عمرپندرہ سال تھی جبکہ دوسری کا قد سات فٹ چھ انچ اور عمر پچیس سال تھی دونسں ڈولفنز خوراک کی تلاش میں راستہ بھٹک کر نہر میں جا پھنسی  تھیں جس کی اطلاع ہمیں دیہاتیوں نے دی  جس پر ہم نے فوری ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے نہ صرف ڈولفنز کو بچالیا بلکہ انہیں لاکر دریائے سندھ میں چھوڑ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...