تلہار (نامہ نگار/پی پی آئی) تلہارکے کمیونٹی بیسڈ اسکول میں سوک گلوبل اسماعیلی کی جانب سے شجرکاری کی گئی، اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رکن اسمبلی، سابق تعلقہ ناظم تلہار میر اللہ بخش تالپور نے کہا کہ معاشرے میں شجر کاری کا اہم کردار ہے، ہم سب کو چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، تاکہ صاف اور شفاف سانس لے سکیں، اسماعیلی کونسل کے صدر آصف علی خواجہ نے کہا کہ سوک گلوبل اسماعیلی دنیا کے مختلف ملکوں میں شجر کاری کا اہتمام کرتا ہے، پاکستان میں بھی اسماعیلی برادری جوش و جذبے سے شجر کاری کرتی ہے۔