رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)قومی شاہراہ پر پھٹہ رکشہ بے قابو ہوکر ٹرالر سے جاٹکرایا،سڑک کراس کرنیوالی6سالہ بچی کونامعلوم گاڑی نے کچل ڈالا، بچی سمیت2جاں بحق، ایک زخمی، زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل، تفصیل کے مطابق پہلاحادثہ سنجر پور کے رہائشی 2 حقیقی بھائی عبدالغفار اور عبدالستار پھٹہ رکشہ پر روزگارکے سلسلہ میں قومی شاہراہ پر جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث رکشہ سامنے سے آنیوالے ٹرالر نمبریTKP-837سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں عبدالغفار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ عبدالستار زخمی ہوگیا، اسی طرح مریدشاخ کی رہائشی6سالہ رقیہ سڑک کراس کررہی تھی کہ اسی دوران گزرنے والی نامعلوم تیزرفتار گاڑی نے کچل ڈالا، رقیہ کو بھی انتہائی نازک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6سالہ رقیہ بھی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی۔