چنی گوٹھ (نامہ نگار)سابق مئیر میونسپل کارپوریشن بہاولپور اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری عقیل نجم ہاشمی کی قیادت میں وفد نے گزشتہ شام صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب کے دفتر میں امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ سابق چیئرمین یونین کونسل حاجی ارشاد احمد چنڑ، سابق چیئرمین یونین کونسل شاہد اقبال،سابق چیئرمین یونین کونسل مقبول جوئیہ، سابق جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بہاولپور بار ایسوسی ایشن رانا راشد جاوید ایڈوکیٹ اور رانا رضوان وفد شامل تھے۔
مسلم لیگ ن کے وفد کی پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات،سیاسی منظرنامہ کے حوالے سے تبادلہ خیال
Oct 12, 2021