گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سابق صدر چیمبر آف کامرس وقائد یونٹی گروپ ملک ظہیر الحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی پوری زندگی پاکستان کے نام کر دی، ہماری آنے والی نسلیں بھی ان کی مقروض رہیں گی، پاکستان کی ایٹمی طاقت بلا شبہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مرہون منت ہے ان کی مخالفت کرنے والے سائنسدانوں کی اپنی کوئی شناخت اور حیثیت نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خون میں پاکستانیت رچی بسی ہوئی تھی اور وہ پاکستان کے لئے سب کچھ قربان کر کے خود سادگی کی زندگی گزار رہے تھے ان کی وفات سے ہر پاکستانی رنجیدہ ہے اور ان کی مغفرت کیلئے اللہ کے حضوردعا گو ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض حاسد سائنسدان جو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی کامیابیوں سے خائف ہیں خواہ مخواہ ان کے کردار پر سوالیہ نشان لگانے کی کوشش کرتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ دنیا کی بڑی طاقتوں کی مخالفت مول لے کر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ۔