گوجرانوالہ کے ساتھ سابق دور کی ناانصافیوں کا ازالہ اولین ترجیح ہے: صدیق مہر

گوجرانوالہ(نمائند ہ خصوصی) سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے81چوہدری محمد صدیق مہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گوجرانوالہ کے شہریوں کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے شبانہ روز کام کر رہی ہے سابقہ حکمرانوں کی طرف سے شہر کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ اولین ترجیح ہے اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے یونیورسٹی آف گوجرانوالہ،  چلڈرن ہسپتال ،موٹروے لنک سمیت تمام میگا پراجیکٹس شہر کی قسمت بدل دینگے اور گوجرانوالہ کے شہریوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کا پیش خیمہ ثابت ہونگے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ پر بلدیاتی امیدواران اور کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار ہر ضلع کیلئے مساوانہ ترقیاتی کام کروا رہے ہیں اور گوجرانوالہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر میگا پراجیکٹس اور ترقیاتی فنڈز مختص کئے گئے ہیں تاکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ کا شمار ملک کے ترقی یافتہ شہروں میں ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...