جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) تحریک انصاف کے بانی کارکن اکمل منہاس نے کہا ہے کہ کرپشن کے ذریعے لوٹی گئی قومی دولت کی پائی پائی وصول کی جائیگی، کسی کو احتساب سے بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا حکومت کو قوم نے احتساب کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے عوام حکومت کی پشت پرہیں وزیر اعظم عمران خان ملکی سلامتی و ترقی اور عوامی خوشحالی سمیت بین الاقوامی سطح پر ملک کا امیج درست کررہے ہیں، کرپٹ حکمرانوں نے ملک و قوم کا وقت برباد کیا اور پیسہ لوٹا ان سے کوئی رعایت برتی نہیں جائے گی۔
قومی دولت کی پائی پائی وصول کی جائیگی: اکمل منہاس
Oct 12, 2021