گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 54رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی کام بھرپور طریقہ سے جاری ہیں ،حلقہ کی عوام کی مشکلات اور مسائل کم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے کسی بھی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے صاف شفاف حکومت کا ہونا ضروری ہے جو کہ ملک کی عوام کے مسائل سے آگاہی رکھتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہوں پو گامزن کر ے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدری روڈ بازار نمبر 2یوسی 23میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل مکمل ہونے پر اس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔