حکومت مافیاز کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے: عابد حسین

Oct 12, 2021

سانگلہ ہل ( نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری عابد حسین جٹ نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں تبدیلیاں کرپشن کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش ہے، نیب خود کرپشن کا سب سے بڑا محافظ ہے، آرڈیننس پر آرڈیننس نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا، پی ٹی آئی حکومت کی لو ٹ مار کو بچانے اورکر پش کو تحفظ دینے کیلئے نیب قوانین سے کھلواڑ کیاجا رہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہو ں نے کہا کہ حکمرانوں کی اب ساری توجہ اصل مسائل کی بجائے اپنا جعلی اقتدار بچانے پر مرکوز ہے ملکی خدمت سے عاری نااہل حکمرانوں کو عوام مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں، عمران خان اوراس کے کر پٹ وزیر مشیر اور اے ٹی ایم والے کھل کر سامنے آ چکے ہیں پینڈورا پیپرزمیں حکومتی کابینہ کے نام سامنے آ نے پر نیب کیو ں خامو ش تما شا ئی کا کردار ادا کررہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ بیڈ گورننس، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کی وجہ سے عوام پریشان ہیںحکومت مافیاز کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔

مزیدخبریں