حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) آستانہ عالیہ علی پورسیداں شریف کے سجادہ نشین اور معروف مذہبی سکالر پیر سیدمدثر حسین شاہ نے نواحی گائوں پنڈی باورے میں الحاج میاںمحمد محبوب عالم نقشبندی مجددی کے سالانہ عرس پاک کی تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت پرایمان ہمارے ایمان کی اساس ہے ۔ جو بھی آئینی شق میں ردوبدل کرنے کی کوشش کرے گاوہ خوارہوگا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان مشائخ اہلسنت کا فیضان ہے۔ اور ہم استحکام پاکستان کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکریں گے۔عرس کی تقریب سے مولانا محمد ظفر اقبال ،ڈاکٹر محمد فخرالاسلام رازی ، حکیم محمد ابوبکر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔