مظفر گڑھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مظفر گڑھ ضلع کے صوبائی حلقہ پی پی 271 روہیلانوالی ،خانگڑھ کے آ زاد امیدوار الحاج میاں محمد اسماعیل بھٹہ نے ترقیاتی منصوبوں میں ارکان اسمبلی کی ٹھیکیداروں سے کمیشن وصولی پرکہا کہ ا اراکین اسمبلی کی تجاویز پر منظور ہونے والی منصوبہ جات کے مجموعی فنڈز میں سے چالیس فیصد تک مختلف مراحل کے کمیشن کی نذر ہو جاتا ہے سرکاری فنڈز مخصوص مفادات کی خاطر ضائع کیئے جا رہے ہیں اراکین اسمبلی گزشتہ دس سالوں سے مظفر گڑھ ، علی پور، پنجند قاتل روڈکو ڈبل روڈ کرانے کی منظوری ہو جانے کے جھوٹے اعلانات کرتے آ رہے ہیں مگر منصوبہ ابھی تک شروع نہیں ہو ایقین ہے کہ با شعور ووٹران ایمان دار نمائندہ منتخب کریں گے۔
سرکاری فنڈز مخصوص مفادات کی خاطر ضائع کیئے جا رہے‘محمد اسماعیل
Oct 12, 2021