شجاع آبا د( نمائندہ نوائے وقت ) شجاع آباد کے علاقے رکن ہٹی کے رہائشیوں کا بجلی کے بلوں میں ٹیکسیز اور آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر انوکھا احتجاج کیا ہے بل پول پر لگے میٹر کے ساتھ ہی لٹکا دیا عوام کا کہنا ہے بجلی کا بل میٹر ہی بھرے گا پہلے مہنگائی سے پس رہے ہیں جب تک حکومت بلوں میں لگائے گئے بے تحاشا ٹیکسیز میں کمی نہیں کرتی احتجاج. جاری رہے گا
بے تحاشا ٹیکسیز‘شہریوں نے بجلی کے بل میٹر سے لٹکا دیئے‘احتجاج
Oct 12, 2021