کووڈ کوروکنے کیلئے حکومت کی پالیسیز کو دنیا بھر میں سراہا گیا :یاسمین راشد

Oct 12, 2021

لاہور(سٹی رپورٹر)کمشنر لاہور کیپٹن( ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ کووڈ ویکسین کرونا کے خلاف سب سے بڑا علاج کی صورت بچاو ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ لاہور گیٹس ویکسینیٹڈ آگاہی و ترغیب مہم کیلئے 26 یونیورسٹیز سے ایم او یوز کر چکے ہیں۔ آئیں عہد آکریں۔ کووڈ ایس اوپیز پر عملدرآمد کر کے کرونا وائرس سے نجات پائیں گے۔ یونیورسٹی آف لاہور میں لاہور گیٹس ویکسینیٹڈ آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کووڈ پھیلاو روکنے کیلئے حکومت وقت کی پالیسیز کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے اس موقع پر کہا کہ کووڈ وائرس پھیلاو کرفیو سے نہیں۔ انتہائی احتیاط سے روکا جاسکتا ہے۔تحقیق کے مطابق ماسک ویکسینیٹڈ اور نان ویکسینیٹڈ ہر فرد نے پہننا ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ ماسک پہننا ہماری عادات میں شامل نہیں۔ لیکن اب اس کو نارمل بنانا ہے۔ آج تمام یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات اس مہم میں عملی شرکت سے ہر گھر پر دستک دے رہے ہیں۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ ایک نہیں ہر یونیورسٹی نے کووڈ ویکسین آگاہی کے قومی مقصد کو اپنا لیا ہے۔ 

مزیدخبریں