ملتان (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف یونین کونسل 47 وارڈ نمبر 3کے سابق جنرل کونسلر ڈاکٹر اکرم شاد کی رہائشگاہ پر منعقدہ محفل میلاد سے مولانا محمد رفیق چشتی،مولانا نظام الدین چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور اقدس ؐ کی تشریف آوری سب نعمتوں سے اعلیٰ نعمت ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہانوں کیلئے رحمت ہیں آپکی ذات تمام نعمتوں سے اعلیٰ نعمت ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کائنات میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا۔ ذکر رسولؐ مومنوں کے دلوں کو جلا بخشنے کا بہترین ذریعہ ہے آپ ؐ کی تعریف و توصیف اور فضائل و کمالات کا تذکرہ ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے۔ محفل میلاد میں مہمان خصوصی سابق چیئرمین شیخ محمد طاہر، اقبال یوسف نقشبندی،ملک ساجد نصیر نے شرکت کی۔ جبکہ تلاوت و ہدیہ نعت قاری بشیر احمد معصومی قاری طالب حسین سیرانی، منظور احمد شاد، منصور احمد شاد، اسلام شاد،قاری عمر نے پیش کی۔