اسلام آباد(نا مہ نگار)دنیا بھر میں رائیڈرز اور ڈرائیورکے مابین رابطے کا پلیٹ فار م اوبرپاکستان کے سب سے بڑے موبائل والٹ ایزی پیسہ کے تعاون سے اپنے رائیڈرز اورپارٹنر ڈرائیورزکے لیے ڈیجیٹل پے منٹ کا نظام متعارف کروا رہا ہے جس کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس شراکت داری سے اوبر کے پارٹنر ڈرائیورز اپنے پلیٹ فارم کی فیس جبکہ رائیڈرز اپنا کرایہ، ایزی پیسہ کے ذریعے ادا کر سکیں گے۔ اس حوالے سے اوبر اپنی ایپ میں 'Uber Cash' کے نام سے ایک ایسا فیچر شامل کر رہا ہے، جس کی مدد سے صارفین، اوبرکیش بیلنس میں ایزی پیسہ کے ذریعے رقم جمع کراتے ہوئے اسے اپنی رائیڈزکی ادائیگی کے لیے کیش کے بغیرہی استعمال کرسکیں گے۔