کورونا اور انسدادڈینگی کاپیغام گھر گھر پہنچایا جارہا ہے، شاہد محمود


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) معروف ماہر تعلیم و پرنسپل جونیئر کیمبرج سکول مصریال روڈ کینٹ راولپنڈی شاہد محمودنے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کی مدد سے کورونا اور انسدادڈینگی کاپیغام گھر گھر پہنچایا جارہا ہے، نجی تعلیمی اداروں کا محکمہ صحت کے ساتھ تعاون قابلِ ستائش ہے،حکومت نجی تعلیمی اداروں کے سٹاف کی مدد سے ڈینگی سے بچائو کے اقدامات کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرسکتی ہے، ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روز ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پوٹھوہار ٹائون ڈاکٹر نوید کے ہمراہ  آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ماڈرن مونٹیسوری سکول گرجا روڈ راولپنڈی میں ویکسینیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر اساتذہ طلبا اور محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایپسکا کے صوبائی صدر راجہ محمد الیاس کیانی، ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی عرفان مظفر کیانی، ڈاکٹر جنید، عمیر اعوان، محمد جاوید، محمد نعیم، یاسر اسحاق اور دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن