آزاد کشمیر انتخابات: جیالے امیدوار کو ہزاروں ووٹوں سے جتوانے پر اہل کوٹلی کو مبارکباد کے مستحق ہیں:حسن مرتضیٰ

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12کوٹلی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جیت پر کہا کہ عامر یاسین نے پابند سلاسل ہونے کے باوجود سلیکٹڈ کے امیدوار کو شکست فاش دی، جیالے امیدوار کو ہزاروں ووٹوں سے جتوانے پر اہل کوٹلی کو مبارکباد کے مستحق ہیں۔،سونامی سرکار کے سارے ہتھکنڈے دھرے کے دھرے رہ گئے۔کشمیر سمیت ملک بھر میں سیاسی فضا تبدیل ہو رہی ہے۔ جیت پیپلز پارٹی اور اسکی نوجوان قیادت کی محنت کا نتیجہ ہے۔آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی۔

ای پیپر دی نیشن