لاہور (نامہ نگار)ہنجروال میں تیرہ سالہ گھریلو ملازمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 4روز قبل ہنجروال کے علاقے مرغزار کالونی میں 13سالہ گھریلو ملازمہ قتل کیس کے حوالے سے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ موت گلہ دبانے کے باعث ہوئی۔ لڑکی کی گردن پر نشانات پائے گئے۔ پولیس نے مقدمہ میں نامزد دو ملزموں کو گرفتار کر رکھا ہے جبکہ نامزد خاتون کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گھریلو ملازمہ قتل