لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران سمیت بیس ملزموں کے خلاف صاف پانی کمپنی سیکنڈل کیس کی سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت کے جج ساجد علی نے صاف پانی کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ملزموں کے وکلا نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ فاضل عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں ، ملزموں پراختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے کرپشن کا نہیں۔ عدالت نے مزید دلائل کیلئے ملزموں کے وکلاء کو 16اکتوبر کو طلب کر لیا۔
صاف پانی کمپنی
صاف پانی کمپنی سکینڈل، شہبازشریف کی بیٹی اور داماد کیخلاف سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی
Oct 12, 2021