اسلام آباد (محمد رضوان ملک) جوں جوں ٹی 20 ورلڈکپ قریب آرہاہے۔پاکستانی شائقین کرکٹ کا جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے۔پاک بھارت کرکٹ میچ جو ایک جنگ کی طرح ہوتا ہے ۔اس کی تو پہلے سے ہی اتنی دھوم ہے کہ ٹکٹ سامنے آتے ہی ایک گھنٹے کے اندر میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔ تاہم پاکستانی شائقین اور دنیا بھر میں موجود شائقین کرکٹ کو اس کے علاوہ جن دو میچوں کا شدت سے انتظار ہے وہ پاکستان اور نیوزی لینڈ اور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ ہیں۔ ان میچوں کے دوران دنیا بھر کے غیر جانبدار شائقین کرکٹ کی ہمددردیاں پاکستان کے ساتھ ہوں گے۔ جس کی وجہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا شائقین دشمن روئیہ ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی سیکورٹی کو بہانہ بناتے ہوئے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔جس پر دنیا بھر کے شائقین کرکٹ نے ان دونوں ٹیموں کے اس روئیے پر شدید ناپسندیگی کا اظہار کیا تھا۔پاکستانی شائقین کرکٹ جو ایک عرصے بعد اپنے میدانوں میں ان دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ایکشن میںدیکھنے کے منتظر تھے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ دشمن روئیے کے باعث ان دونوں ٹیموں پر سخت غصے میں ہیں۔ ان دنوں ٹیموں کے اس روئیے نے دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کو سخت مایوس کیا تھا۔