کراچی (نیوزرپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی سرگرم تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی)پاکستان کے بانی و چیئرمین، ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ اور 2013 کے عام انتخابات میں این اے 240 کراچی کے سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کے مسائل میں قومیت سب سے اہم مسئلہ ہے جو اب تک حل نہیں ہو سکا ہے جس کی وجہ سے ہم بانیان پاکستان کی اولادیں اپنے آبا اجداد کے بنائے ہوئے وطن عزیز میں بیگانہ بن کر رہے رہی ہیں حالانکہ ہمارے آبا اجداد کی قربانیوں کے صلے میں ملک میں بسنے والی مختلف قوموں کے ناموں کی طرح بطور قوم باوقار نام ہمارا بنیادی حق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایس سی اورنگی ٹان کے انچارج رشید فضل کی رہائشگاہ سیکٹر ساڑھے 11 پر اور سیکٹر 5, 10 میں بانیان پاکستان کی اولادوں کے معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ بد قسمتی سے بانیان پاکستان کی اولادوں کو غیروں سے زیادہ اپنے نقصان پہنچا رہے ہیں اور یہ 30 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود اب تک نہ تو کوٹا سسٹم ختم کروا سکے، نہ محصورین مشرقی پاکستان کو واپس لا سکے اور نہ ہی بانیان پاکستان کی اولادوں کی قومیت کا مسئلہ حل کروا سکے ہیں جبکہ یہ ان کے بنیادی ایجنڈے تھے جنہیں یہ شاید بھول چکے ہیں تاہم ایم کیو ایس سی بانیان پاکستان کی اولادوں کو ان کی بقا کے لئے انہیں بطور محب قوم یعنی محب وطن قوم متعارف کر نے کی کوشش کر رہی ہے۔