ولادت مصطفی ﷺشایان شان  منائینگے ،ثروت اعجاز قادری 

کراچی (نیوز رپورٹر)  سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تاجدار ختم نبوت شمع رسالت کے پروانے ولادت مصطفی ﷺشایان شان طریقے سے منائینگے ،عاشقان رسول ﷺقیامت تک ناموس رسالت کا تحفظ اور جشن ولادت مناتے رہینگے،سرکار دو عالم ﷺ کا جشن ولادت منانا عین اسلام ہے سبز پرچموں کی بہار امن کا پیغام اور جگمگاتی روشنیاں خوشحالی کا عندیہ ہیں ، ہمیں ملک میں روادری ،محبت اور احترام انسانیت کے فلسفے کو پروان چڑھانا ہے ،ظلمتوںاندھیروں اور نا انصافی کو دورود سلام کی صدائوں میںنظام مصطفی کے نفاذ سے ختم کرینگے، عاشقان رسول ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ،حضور اکرم ﷺ کے غلام جشن ولادت رسول کے سلسلے میں گلی ،محلوں ،شاہراہوں کو سبز پرچم اور دوردو سلام سے منور کردیں،عیدمیلاد مصطفی امن عام کرنے جہالت ،اقرباء پروری کا خاتمہ مظلوموں کو حقوق فراہم کرنے کادرس دیتا ہے ، میلاد منانا اللہ عزوجل کی وحدانیت کی دلیل اور عشق رسول ﷺ کی علامت ہے ،ختم نبوت ﷺ کے شہداء کے لہو کو رائیگا ں نہیں جانے دینگے ،ختم نبوت پرجان قربان کرنیوالے شہید کارکنوں اور عاشقان رسول کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ،سنی تحریک کے شہیدوں کے لواحقین کو انصاف اور قاتلوں کو قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ لادینی طاقتیں باربار ختم نبوت پر حملہ کرنے کی سازش کرتی ہیں جسے عاشقان رسول نے ہمیشہ ناکام بنایا ہے،انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر کامل یقین ہی ایمان کی علامت ہے ،حکومت جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس ،ریلیوں اور جلسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرئے ، ،دور ودسلام کی صدائوں میں جشن صبح بہاراں کا استقبال کرینگے ۔
ثروت اعجاز قادری 

ای پیپر دی نیشن