عبدالقدیر خان پاکستانی قوم کا وقار اور ملک کے محافظ تھے۔ چوہدری محمود حسین آرائیں

Oct 12, 2021

کراچی ( نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) PS-111 ضلع ساؤتھ کے صدر چوہدری محمود حسین آرائیں نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال سے پورا پاکستان سوگوار ہے۔ محسن پاکستان، پاکستانی قوم کا وقار اور مملکت پاکستان کی شان و محافظ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عظیم سائنسدان اور پاکستان کے ایٹم بم کے خالق تھے غیر مسلم اسلام دشمن اور طاقتور ممالک انتہائی پریشان و غصہ میں تھے اورانکے ساتھ مختلف منفی طریقوں سے دشمنی پر عمل کرتے رہے اور صد افسوس کہ ہم میں سے بھی کچھ لوگوں نے اپنے محسن سے محسن شکنی کی اور لیکن یہ لوگ بھول گئے کہ پاکستانی قوم اپنے محسنوں کے ساتھ انتہائی پیار اور وفائ￿  کا رشتہ رکھتی ہے اہل پاکستان کی طرف سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سلام عقیدت اور اللہ تعالیٰ انکی مغفرت اور بلند درجات عطا فرمائے۔ (امین)
چوہدری محمود حسین آرائیں

مزیدخبریں