آقائے دوجہاں کا جشن ولادت شایان شان سے منائینگے ‘سخی جنید باپو

کراچی (نیوز رپورٹر         ) آقائے دوجہاں کا جشن ولادت منانے کیلئے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے تیاریاں شروع کردیں ہیں پوری مسلم امہ آخری نبی مکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے والہانہ محبت و سچی عقیدت رکھتے ہیں یہ باتیں عالمی روحانی شخصیت سخی سید جنید احمد شاہ باپو الجیلانی نے حیدری المعین پلازہ پر پرچم کشائی کے موقع پر کیں اس موقع پر تحریک کے چیئرمین محمد رفیق قادری. جبران نفیسں. اویسں سائیں. عزیر یامین. یوسف سائیں. عطاء احمد قریشی. ساجد نورانی اور دیگر موجود تھے سخی سید جنید احمد باپو نے کہا کہ عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے گھر. گلیوں اور محلوں کو برقی قمقموں و سبز ہلالی پرچموں سے سجادیں سخی جنید احمد باپو نے کہا کہ حضور سیدالعالمین کی ولادت کا جشن شایان شان مذہبی عقیدت و احترام محبت بھائی چارے کو فروغ اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھتے ہوئے منائیں گے ماہ ربیع الاول کے دوران حکومت فل پروف انتظامات کو یقینی بنانے اور جلوس و میلاد اجتماعات و سیکیورٹی کیلئے ہداہات احکامات جاری کئے جائیں.
سخی جنید باپو

ای پیپر دی نیشن