کراچی (نیوز رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ سید شاہ عبد الحق قادری نیکہا کہ رحمۃ اللعالمین کا یو م ولا دت تمام ایاّم اور تہواروں سے افضل ہے دنیا بھر کی مساجد سے پانچ وقت کی اذانیں رحمت اللعالمین کی محبت کا پیغام دیتی ہیں ۔ میلا د کی محفلیں تعلیمات نبوی ا پھیلا نے کا ذریعہ ہیں ،پیارے مصطفی پر ا درود و سلام بھیجنا در حقیقت آپ کی ولا دت پر اظہا ر مسّرت و تشکرہے۔مسلمان نبی کریم کی سیرت اپنائیںیہی اطاعت کا نام ہے۔انہوں نے محفل میلاد میں خطاب کرتے کہا کہ غلامان مصطفی اپنے نبی ﷺسے اظہار وفا کرتے رہیں گے۔علامہ شاہ عبد الحق کا مزید کہنا تھا کہ رب اللعالمین نے حضور کے ذکر کو قیا مت تک کے لئے بلندو با لا کر دیا ہے نبی کی عظمت کے ڈنکے تا قیا مت بجتے رہیں گے۔ انہو ں واضح کیا کہ میلا د النبی کے تمام جلو س اپنے طے شدہ روٹ کے مطابق نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں پایا جانے والا مذہبی ذوق وشوق محافل میلاد ہی کی برکتوں میںسے ہے ۔ پیغمبر ِ اسلام کی تعلیمات محبت و رواداری کی عکاس ہے ۔ محبت رسول اپر مبنی مقدس جذبوں کو پروان چڑھاکر دین کی دعوت و تبلیغ کا فر وغ اور معا شر ے کی اصلا ح ممکن ہے ۔دریں اثنا عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس(بولٹن مارکیٹ) مرکزی جلسہ نشتر پارک کے انتظامات کے حوالے سے خدمات انجام دینے والے رضا کاروں،کارکنوں اور اسکائوٹس کا مشترکہ اجلاس 13 اکتوبربروز بدھ رات نو بجے جامع مسجد شہداء میلاد لائنز ایریا میں ہو گا ۔