تلہار (نامہ نگار/پی پی آئی) تلہارکے کمیونٹی بیسڈ اسکول میں سوک گلوبل اسماعیلی کی جانب سے شجرکاری کی گئی، اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رکن اسمبلی، سابق تعلقہ ناظم تلہار میر اللہ بخش تالپور نے کہا کہ معاشرے میں شجر کاری کا اہم کردار ہے، ہم سب کو چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، تاکہ صاف اور شفاف سانس لے سکیں، اسماعیلی کونسل کے صدر آصف علی خواجہ نے کہا کہ سوک گلوبل اسماعیلی دنیا کے مختلف ملکوں میں شجر کاری کا اہتمام کرتا ہے، پاکستان میں بھی اسماعیلی برادری جوش و جذبے سے شجر کاری کرتی ہے، اور مختلف علاقوں میں پودے لگائے جاتے ہیں، تقریب میںعرفان علی خواجہ، پرنسپل گلشن خواجہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا، جبکہ اسماعیلی جماعتکے مکھی سہیل خواجہ، حاجی امین، نیزار علی خواجہ، سلیم رضا خواجہ، عابد حسین خواجہ، دھنی بخش مرینے شرکت کی، تقریب کے بعد اسکول میں پودے لگائے گئے، اور مہمانوں میں سندھی اجرک کے تحائف پیش کئے گئے.
i تلہار کمیونٹی بیسڈ اسکول میں سوک گلوبل اسماعیلی کی شجرکاری
Oct 12, 2021