خان گڑھ (خبر نگار) بلدیہ خان گڑھ کے خاکروبوں و اہلکاروں اصغر علی، ادریس، واحدبخش، انتظار احمد، عبدالوحید کے مطابق ہرماہ بلدیہ افسران اور عملہ کی غفلت کی وجہ سے تنخواہیں تاخیر سے دی جاتی ہیں جس سے ملازمین اور پنشنرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس زیادتی کے خلاف 13 اکتوبر سے مکمل ہڑتال اور دھرنا دیا جائیگا۔ جبکہ شہر بھر کی صفائی نہیں کی جائے گی ۔