سعودی عرب نے برادر ملک تونس میں نئی حکومت کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت تونسی عوام کی امنگوں کی ترجمان ثابت ہوگی اور ملک کی ترقی اور فلاح کے لیے کام کرنے میں کامیاب ثابت ہوگی۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت جمہوریہ تونس کی ترقی اور استحکام کا خواہاں ہے۔قبل ازیں تونس کی خاتون وزیراعظم نجلا بودن نے قرطاج شاہی محل میں اپنی نئی کابینہ کی تشکیل کا اعلان کرتے کہا کہ ان کی حکومتی ٹیم کے کام کی ترجیح تمام شہریوں کا ریاست میں اعتماد بحال کرنا اور بہتر مستقبل کے لیے تونسیوں کی امید بحال کرنا ہے۔تونس کی نئی حکومت میں 24 وزا کو شامل کیا گیا ہے جن میں 9 خواتین ہیں۔
تونس میں نئی حکومت کی تشکیل پرسعودی عرب کا خیر مقدم
Oct 12, 2021 | 10:35