ایک نئے سروے میں خبردار کیا گیا ہے کہ باالخصوص چھوٹے بچوں کو سمارٹ فون اور ٹیبلٹ سے دور رکھیں کیونکہ مسلسل سکرین تکنے سے ان میں مائیوپیا یعنی دور کی نظر متاثر ہونے کا امکان 80 فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طبی تحقیقی جریدے لینسٹ میں شائع ہوا ہے کہ کیمبرج میں واقع اینجلیا رسکِن یونیورسٹی نے تین ماہ سے لے کر 33 برس تک کے افراد لگ بھگ تین ہزار افراد کا جائزہ لیا ہے ۔ انکشاف ہوا کہ بالخصوص بچے جب کمپیوٹر سکرین کے ساتھ ساتھ سمارٹ فون کا استعمال بھی شروع کردیں تو دور کی نگاہ کمزور ہونے کا خطرہ 80 فیصد تک بڑھ سکتا ہے ۔تحقیق کے مصنف اور آنکھوں کے ماہر پروفیسر رابرٹ بورن کہتے ہیں کہ ہزاروں بچوں سے حاصل شدہ ڈیٹا بتاتا ہے کہ سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کس طرح بچوں کی بصارت متاثر کررہے ہیں ،سکرین کے آنکھوں پر منفی اثرات کا تعلق بالکل واضح ہوچکا ہے ۔
خبردار !!! بچوں کو سمارٹ فون اور ٹیبلٹ سے دور رکھیں
Oct 12, 2021 | 12:57