مہلک کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں4873249ہو گئیں ،مصدقہ کیسز23کروڑ90لاکھ51ہزارسے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 78 لاکھ 72 ہزار 510 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیٹ ہیں، جن میں سے 81 ہزار 711 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 کروڑ 63 لاکھ 5 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ۔کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبرپر جہاں ہلاکتیں734611ہوگئیں،کیسز4کروڑ53لاکھ13ہزار353تک پہنچ گئے ۔کورونا سے متاثرہ ممالک میں بھارت دوسرے نمبرپرجہاں ہلاکتیں450991ہو گئیں ،کیسز3کروڑ39لاکھ85ہزار920ہو گئے ۔ کورونا سے برازیل میںہلاکتیں601266ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 2کروڑ15لاکھ82سے تجاوز کر گئی ۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 763 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 81 لاکھ 93 ہزار 769 ہو گئی، کورونا سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 17 ہزار 372 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 78 لاکھ 4 ہزار 774 ہو گئی۔ترکی میں کورونا سے اموات 66 ہزار 368 تک جا پہنچی جبکہ کیسز کی تعداد74 لاکھ 75 ہزار 115 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 17 ہزار 82 ہو چکیں جہاں اس کے اب تک کل کیسز 70 لاکھ 57 ہزار 631 رپورٹ ہوئے ۔ایران میں کورونا سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 868 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 57 لاکھ 16 ہزار 394 ہو گئے۔ارجنٹینا میں کورونا وبا سے اموات 1 لاکھ 15 ہزار 491 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 66 ہزار 275 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ۔سپین میں کورونا وائرس 86 ہزار 827 زندگیاں نگِل چکاجبکہ اب تک اس موذی وبا کے 49 لاکھ 77 ہزار 448 کیسز رپورٹ ہوئے ۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 748 رپورٹ ہوئیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 649 تک جا پہنچی ۔
کورونا وائرس،دنیابھر میں ہلاکتیں4873249ہو گئیں
Oct 12, 2021 | 13:06