اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 18 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد اور ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں حوصلہ افزاء کمی ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 59 ہزار 648 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 152 شہری جان کی بازی ہار گئے۔کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42ہزار476 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 99 لاکھ 53 ہزار497 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.62فیصد رہی۔
ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 280 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 36 ہزار 442 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 792جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 63ہزار167کورونا کیسز اور 7 ہزار 502اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 76 ہزار 48افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 650جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 33 ہزار 83 کیسز اور 350اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 353افراد کورونا سے متاثر جبکہ 186انتقال کر گئے۔
آزاد کشمیر میں 34 ہزار 354افراد کورونا سے متاثر جبکہ 739جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 6 ہزار 201 افراد متاثر جبکہ 933انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 41 ہزار 754ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 180مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 89 ہزار 742 ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔