فلپائن میں شدید بارشوں کے بعد آنےو الے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 11 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے فلپائن کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل کے حوالے سے بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد آنےوالے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نیتجے میں 9افراد ہلاک جبکہ 11 لاپتہ ہو ئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سے ملک کے15 علاقوں میں سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 16 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فلپائن پیسفک رنگ آف فائر میں واقع ملک ہے جوسب سے زیادہ تباہی کا شکار ہونے والے ممالک میں شامل ہے ،یہاں فعال آتش فشاں ، زلزلے،طوفان ،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مالی اور جانی نقصان معمول ہے۔
فلپائن، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نیتجے میں 9 افراد ہلاک ، 11 لاپتہ
Oct 12, 2021 | 17:04