وہاڑی (نامہ نگار) سی بلاک کے رہائشی لیاقت علی جوکہ محکمہ واپڈا سے بطور لائن مین ریٹائر ہیں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور فالج کا شکار یہ شخص بے بسی کی تصویر بن گیا، گھر کی خستگی کا یہ عالم ہے کہ کسی بھی لمحے سر پر گر سکتا ھے تنخواہ کم ھونے کی بنا پر شادی نہ کرسکا جس پر اس خطرناک بیماری کے ساتھ تنہا زندگی گزارنے پر مجبور ھے کوئی پرسانِ حال نہیں پینشن میں اضافہ کی درخواست تھامے دفاتر کے چکر لگاتے لگاتے زہنی ٹیشن کے باعث فالج جیسی موذی مرض کا شکار ھوگیا لیاقت علی نےبتایاکہ وہ محکمہ واپڈا میں 1978 میں بھرتی ھوا اور ریٹائر 2013 میں ھوا اسے پینشن کم مل رہی ھے اسکے ساتھ جو ملازمین بھرتی اور ریٹائر ھوئے انہیں 60 ہزار پینشن جبکہ اسے 30 ہزار مل رھی ھے افسران بالا سے بارھا درخواست گزاری لیکن کوئی شنوائی نہ ھوسکی اتنی کم پینشن سے نہ دوائیاں پوری ہوتی ہیں اور نہ ہی گھر کا خرچہ چلتا ھے لہذا اعلیٰ حکام سے اپیل ھے کہ پینشن دیگر ملازمین کے برابر کی جائے۔