کراچی(نیوز رپورٹر) عاشقان مصطفےٰ کے ٹھاٹھیں مارتے سمندرنے دنیاکو بتادیا کہ کراچی اسلام بیزار
قوتوں کانہیںغلامان نبی کاشہرہے،تاریخی جشن ولادت قوم کی بیداری کا ثبوت ہے ، پاکستان میں نظام مصطفےٰ کا نفاذ مقدر بن چکا ہے ،غازی ممتازقادری کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ یہ باتیں جمعیت علمائے پاکستان کے تحت بارہ ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماشبیر ابوطالب نے کہیں۔ عید میلاد النبی کا جلوس بعد نماز ظہرپولیس چوکی کھارادر سے نورانی چورنگی براستہ میمن مسجد بولٹن مارکیٹ ،خالقدینا ہال، بابا عالم شاہ بخاریؒ، جامع کلاتھ، سعید منزل، تبت سینٹر، ایم اے جناح روڈنکالا گیا جبکہ جے یوپی کے تحت اورنگی ٹاﺅن، لانڈھی ، کورنگی ٹاﺅن،میٹروول سائٹ ، بلدیہ،کیماڑی، صدر ٹاﺅن ، جمشید ٹاﺅن ، گلشن اقبال ٹاﺅن ، شاہ فیصل ٹاﺅن، بھینس کالونی بن قاسم ٹاﺅن، گڈاپ ٹاﺅن، نیو کراچی ٹاﺅن ،گلبرگ اور لیاقت آباد ٹاﺅن سمیت دیگر ٹاﺅن اور علاقوں سے علمائے کرام ، مشائخ عظام اور اہم شخصیات کی قیادت میں عید میلاد النبی کے جلوس نکالے گئے جن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاکستان میں نظام مصطفےٰ کی جدوجہد تیز کرنے کا عزم کیا ۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے مقصد کی تکمیل افکار و مشن نورانی ہے اور مشن نورانی افکار رضا کا تسلسل ہے ، انہوںنے کہا کہ مشن نورانی کو فکر رضا سے جدا نہیں کیا جا سکتا، نظام مصطفےٰ کی راہ میں وقتی رکاوٹ ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں، ملک میں نظام مصطفےٰ ہی نافذ کر کے دم لیںگے۔
شبیر ابوطالب
رسول اکرمﷺ کی تعلیمات عام کرنے
کی اشد ضرورت ہے ،شہنشاہ حسین نقوی
کراچی (نیوز رپورٹر) معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ رسول اکرمﷺ کی تعلیمات پر عمل اور اس کے پرچار کی اشد ضرورت ہے ،کیونکہ آپ ﷺ کی آمد پر دنیا سے ظلم و جبر اور بربریت کا خاتمہ ہوا اور بھٹکی ہوئی انسانیت کی رہنمائی ہوئی ۔یہ بات انہوں نے جشن عید میلاد النبیﷺ اور ہفتہ وحدت کے اجتماعات سے خطاب کے دوران کہی ،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مسلمانوں کی حالت زار بہت خراب ہے اور دنیا بھر میں امت مسلمہ مظالم اور پریشانیوں کا شکار ہے ،جس کیلئے ضروری ہے کہ سرور کائنات کے اصولوں کی پیروی کر کے دنیا بھر میں پرچم اسلام کو سربلند کیا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ ہمارے حکمرانوں کو جرا¿ت و بہادری اور حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھنا ہوگا ۔اور حق کے سامنے ڈٹ جانے کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا تاکہ اسلام دشمن قوتوں کو شکست ہو اور مسلم امہ بھی دوسری اقوام کی طرح عزت و آبرو کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔
شہنشاہ حسین نقوی
غازی ممتازقادری کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،شبیر ابوطالب
Oct 12, 2022