ڈاکٹرعبدالقدیر خان جیسے لوگ قوموں کی پہچان ،حاجی حنیف طیب 

Oct 12, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ محسن پاکستان ،عالمی شہرت یافتہ ایٹمی سائنس دان ڈاکٹرعبدالقدیر خان جیسے لوگ قوموں کی پہچان ہوتے ہیں وہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پہلی برسی کے موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے کارکنان سے گفتگو کررہے تھے۔ حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ،قوم کے تھے ،یورپ کی پرتعیش زندگی کو ترک کرکے ساری زندگی پاکستان پر قربان کردی ،کاش ہم ان کے شایان شان ان کو کوئی مقام دے سکتے انہو ں نے کہاکہ میں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کے بعد حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کی تدفین مزارقائد اعظم کے احاطہ میں لیاقت علی خان کے پہلو میں کی جائے لیکن افسوس ارباب اختیا رنے اس پر کوئی توجہ نہیں دی ۔حاجی محمدحنیف طیب نے بتایا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر سے میرا برادرانہ تعلق تھا وہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے دیرینہ معاون ومددگارتھے ،انہوںنے پرنٹ میڈیاکے ذریعے المصطفیٰ کی سماجی سرگرمیو ں کے بارے میں کالم کئی لکھے ،مخیرحضرات کو المصطفیٰ سے تعاون کی اپیل کی، انہوںنے متعددمرتبہ المصطفیٰ میڈیکل سینٹرکا دورہ بھی کیا اورآپریشن تھیٹرکا افتتاح کیا ۔حاجی محمدحنیف طیب نے مطالبہ کیا کہ کراچی اوراسلام آبادمیں جدید سائنسی علوم کی ڈاکٹرقدیرخان یونیورسٹی قائم کی جائے اورعالم اسلام کے طلبہ کواس میں داخلہ دیاجائے ۔
حاجی حنیف طیب 

مزیدخبریں