خرم شیرزمان کا فوری اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ


کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سندھ میں سیلابی صورتحال پر گہری تشویش ہے سندھ حکومت کی جانںس سے لاکھوں اربوں مالیت کی امداد تقسیم کرنے کے دعوے کیے گئے ہیں خرم شیرزمان کے ہمراہ اس موقع پر اراکین اسمبلی جمال صدیقی ، علی جی جی، ارسلان تاج ، ڈاکٹر عمران شاہ،ڈاکٹر سنجے، رابستان خان ، شہزاد قریشی شہنواز جدون، ڈاکٹر سیما ضیا بھی ہمراہ موجود تھے، خرم شیر زمان نے کہا کہ ہمیں لگتا تھا جھوٹے دعوے کرکے سندھ حکومت کچھ شرم اور حیا کریگی،اربوں روپیہ لوگوں میں خرچ کیے جانے تھے، بلاول نے اپنے باپ کی تربیت کا احساس دلایا،بلاول کو بچپن میں
 جہاز نہیں ملا اس لیے بلاول اب جہاز سے کھیل رہے ہیں،یوکے، جرمنی کے دورے کررہے ہیں سندھ کے عوام سے انہیں کوئی سروکار نہیں،آج ہمارا اجلاس اسمبلی کے اجلاس کے حوالے تھا،ہم چاہتے ہیں جلد اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے،اربوں روپے کی زمہ داری اس وقت ایسے شخص کے پاس ہے جس پر نیب کے کیسز ہیں،کل ہم اسمبلی اجلاس کیلئے درخواست جمع کرائیں گے،جی ڈی اے سے مشاورت کریں گے،ایم کیو ایم سے کوئی توقع نہیں،ایم کیو ایم حکومت کا حصہ ہے ان کا اپنا گورنر آگیا،سندھ میں ہر مصیبت کی وجہ پی پی ہے۔
 خرم شیرزمان

ای پیپر دی نیشن