کراچی (نیوز رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں چڑیا گھروں میں جانوروں کی بری حالت اور بندروں کا تماشہ دکھانے پر پابندی لگانے کی درخواست دائر کردی گئی۔محکمہ جنگلی حیات نے سندھ ہائیکورٹ
میں جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ شاہراہیں، پارکس اور چڑیا گھر محکمہ بلدیات کے ماتحت ہیں۔محکمہ جنگلی حیات نے کہا کہ تمام پارکس اور چڑیا گھر کی اپنی انتظامیہ ہے، ان پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے۔محکمے نے جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ چڑیا گھروں اور پارکس میں جنگلی جانور رکھنے کا لائسنس ہم جاری نہیں کرتے، عدالت جو حکم دے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔عدالت نے دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔