زندگی اسوہ حسنہ کے مطابق گذارنا محبت رسول کا تقاضہ ہے‘ شاہ عبد الحق


کراچی(نیوز رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ محبت رسول کا تقاضہ ہے کہ اپنی زندگی کو اسوہ رسالت کے مطابق ڈھالا جائے۔ ایمان کی تکمیل محبت رسول سے مشروط ہے ،نبی کریم ﷺ کی حد درجہ تعظیم و توقیر مسلمان کےلئے ضروری ہے۔ انہوںنے بہادر آبا د مقامی سوسائٹی میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کودین حضور کی ذات اقدس سے حاصل ہوا اسی لئے دین کی بنیاد اور اصل آقا کریم کی ذات مبارک ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شانِ رسالت میں معمولی سی بے ادبی بھی تمام نیک اعمال ضائع کردیتی ہے۔ صحابہ کرام کی زندگی سے پیغمبر بر حق کی عظمت کا جو درس ملتا ہے وہ ایک مومن کےلئے نمونہ کامل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رسول کریم ا نے بنی نو ع انسان کو تہذیب و تمدن ،امن و سلامتی اور انسا نی اخو ت کی معراج کرائی جب تک امت قرآن و سنّت پر عمل پیرا رہی عظمت و شوکت اس کا وقار بنی رہی اور جب مسلما نو ں نے قرآن و سنّت سے روگردانی کی تو ذلت و خواری اور شرمندگی بر داشت کرنا پڑی۔
شاہ عبد الحق

ای پیپر دی نیشن