سول اسپتال حیدرآباد کی کارکردگی  اطمینان بخش ہے‘ محمد نواز سوہو

Oct 12, 2022


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)اسپیشل سیکریٹری صحت سندھ محمد نواز سوہو کی سربراہی میں محکمہ صحت سندھ کی خصوصی ٹیم نے سول اسپتال حیدرآباد کے مختلف وارڈوں اور شعبہ جات کا معائنہ کیا اور اسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی صحت کی سہولیات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال میں جس طرح کی مریضوں کو سہولیات حاصل ہے وہ کسی اعلیٰ معیار کے نجی اسپتالوں سے کم نہیں ہے۔ ان کے ہمراہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالحفیظ ابڑو، ڈائریکٹر آئی سی یو ڈاکٹر کاشف میمن، اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر شاہد اسلام جونیجو، اے ایم ایس جنرل ٹو ڈاکٹر شوکت علی لاکھو اور دیگر بھی موجو دتھے۔ اسپیشل سیکریٹری صحت محمد نواز سوہو نے وارڈوں میں زیر علاج مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے علاج کے حوالے سے معلومات حاصل کی ۔ محمد نواز سوہو کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر وہ سندھ کے مختلف سرکاری اسپتالوں کے دورے کررہے ہیں ۔

 حیدرآباد میں جرائم پیشہ
 عناصر کے خلاف کارروائی
حیدرآباد(بیورو رپورٹ)ہٹڑی پولیس کا ڈکیت گروہ سے مقابلہ، 2 ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتار ایس ایس پی حیدرآبادکی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،تھانہ ہٹڑی ڈی ایس پی داد الرحمن کی سربراہی میں ایس ایچ او سب انسپیکٹر حسین علی شاہانی کی ASI امتیاز علی سومرو اور دیگر اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ کاروائی کرتے ہوئے وانکی وسی لنک روڈ کے قریب ڈکیت گروہ کی موجودگی پر چھاپہ مارا گیا جہاں ملزمان کی گرفتاری کے دوران پولیس اور ڈکیت گینگ کے 4 کارندوں کے مابین مقابلہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 ملزمان بنام سرفراز خشک اور سلیم خشک کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزمان کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،دوسری جانب ٹنڈو یوسف پولیس کی کاروائی میں منشیات سپلائر گروہ کے 2 کارندے گرفتار، شراب کی بوتلیں برآمدکرلیں۔
ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔

مزیدخبریں