کلرکس اپنے حقوق کیلئے تحریک چلائیں گے‘ انور میمن

Oct 12, 2022


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن پریشر گروپ نے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں اپنے حقوق کے حصول کے لیے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیاٰ ۔ اس حوالے سے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن پریشر گروپ کے مرکزی چیف آرگنائزر انور میمن، سندھ کے رہنما ولی محمد سومرو، شاہد سومرو اور دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ملازمین کے مسائل فوری حل کئے جائیں سندھ کے ملازمین سمیت پورے ملک میں ان کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اب انتظامیہ سن لے کہ ملازمین کے ساتھ کسی صورت ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا، سندھ حکومت کی جانب سے کچے ملازمین کی تنخواہیں 25 ہزار تک بڑھا دی گئی ہے، لیکن ملازمین کو نہیں دی جا رہی۔بورڈ آف ریونیو سیکریٹریٹ حیدرآباد کے ملازمین کی رہائشی کالونی گزشتہ 24 سالوں سے افراتفری کا شکار ہے، نائب قاصد ، چوکیدار اور ڈرائیور کے عہدوں پر کام کرنے والے ملازمین کو ترقی نہیں دی جارہی ہے۔20 فیصد کوٹہ دیا جائے، کچے ملازمین کی بقیہ تنخواہیں ادا کرکے 25 ہزار روپے ماہانہ مقرر کیا جائے اور سندھ حکومت سے ملنے والے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کیا جائے۔

مزیدخبریں