اسلام آباد(نا مہ نگار)ساتویں بین الاقوامی اپلائیڈ بزنس ریسرچ کانفرنس بدھ کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے فیصل مسجد کیمپس میں شروع ہو گی۔ کانفرنس کا اہتمام جامعہ کی فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز نے کیا ہے۔ کانفرنس میں پالیسی ساز، صنعتی ماہرین اور ریسرچ اسکالرز ڈیجیٹل تبدیلی اور اس شعبے کے دیگر عصری تقاضوں اور ضروریات کی روشنی میں فنانس، ٹیکنالوجی مینجمنٹ، انٹرپرینیورشپ، مینجمنٹ اور مارکیٹنگ کے موضوعات پر خیالات اور تجربات کا تبادلہ کرنے کے لیے شرکت کریں گے۔
موضع مجوہان، موریاں اور داخلی کری میں سی ڈی اے کا کیمپ
اسلام آباد (وقائع نگار)کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ڈرایکٹر لینڈ، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے اور ریونیو سٹاف کی جانب سے موضع مجوہان، موریاں اور داخلی کری میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں متاثرین سمیت عمائدین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے، ڈرایکٹر لینڈ اینڈ بحالیات سمیت دیگر افسران موقع پر موجود رہے انہوں نے لوگوں کے نام درستگی اور دیگر درخواستیں بھی وصول کیں جن پر فرداً کام کا آغاز کیا جائے گا، ان اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ متاثرین کو سی ڈی اے آفس کے چکر نہ لگانا پڑیں اور انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں۔
بین الاقوامی اپلائیڈ بزنس ریسرچ کانفرنس کل اسلامی یونیورسٹی مےں شروع ہو گی
Oct 12, 2022