مالیاتی پالیسی ریٹ 15فیصد برقرار رکھنا افسوسناک ، ثاقب رفیق 


راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی )راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب رفیق نے سٹیٹ بنک کی جانب سے مالیاتی پالیسی ریٹ 15فیصد برقرار رکھنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری توقع کر رہی تھی کہ شرح سود میں کمی لائی جائے گی تاکہ معیشت کا پہیہ رواں ہو سکے،ثاقب رفیق نے کہا کہ مہنگائی کے باعث پیداواری لاگت کئی گنا بڑھ چکی ہے، معاشی چیلنجز کے باعث بزنس مین اور صنعت کار کے پاس بچت کم ہو چکی ہے مزید سرمایا نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ بلند شرح سود کے باعث قرضے کا حصول مشکل ہو گیا ہے، سمال انڈسٹریز اور ایس ایم ایز کے کاروبار کا انحصار قرض پر ہوتا ہے، انہو ں نے مطالبہ کیا کہ شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، انہوں نے کہا کہ پچاس ہزاڈالر تک ایل سی کی ادائیگیاں جاری کرنے کا اعلان خوش آئندہے تاہم انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل سی کھولنے میں تاخیر کی وجہ سے ٹریڈرز کا بہت نقصان ہو ا ہے ، پورٹ پر ڈیمرج چارجز ختم کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن