راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سنیٹر مولانا عبد الغفور حیدری گزشتہ روز جے یو آئی راولپنڈی کے سیکریٹری اطلاعات حافظ ضیاءاللہ کی رہائش گاہ آئے جہاں پر انہوںنے حافظ ضیاءاللہ خان اور ان کے خاندان سے والد کے وفات پر تعزیت کی، سنیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے قاری امان اللہ مرحوم کی خدمات کو سراہا اور ان کو خراج عقےدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔
او پن یونیورسٹی کے امتحانات 17اکتوبر سے شروع ہوں گے
اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2022 کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے ایسوسی ایٹ ڈگری بی اے، بی کام، اے ڈی سی، اے ڈی ای، بی ایساکانٹنگ اینڈ فنانس، بی بی اے، بی ایڈ اور بی ایس او ڈی ایل پروگراموں کے امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 17اکتوبر سے شروع ہوں گے جو 10دسمبر تک جاری رہیں گے،ملک بھر میں یونین کونسل سطح پر امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔ ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر جبکہ رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹل پر اپ لوڈ کردی گئیں ۔نقل کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو امتحانی مراکز کے اچانک دورے کرے گی۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور انشورنس کمپنےوں میں ایم او یو پر دستخط
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (SCBPL) نے آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ اور ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت یہ پارٹنر کمپنیاں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے کلائنٹس کو انشورنس کے سولوشنز کی کراس سیلنگ کے لیے بینک کی تمام برانچوں میں خصوصی سیلز اسٹاف متعین کریںگی۔
یہ اشتراک کلائنٹ کی مسلسل بڑھتی ہوئی ضروریات پورا کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اِس سے بینک کے ویلتھ مینجمنٹ سروسز کے مکمل مجموعہ کی فراہمی کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔