اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)) ایشین پروڈیکٹیوٹی آرگنائزیشن (اے پی او ) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اندرا پردانا سنگاویناٹا نے گزشتہ روز فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کیپٹل آفس، اسلام آباد کے دورے کے دوران نائب صدر عمر مسعود الرحمن و دیگر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر تاجر برادری کو پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ کے حوالے مختلف منصوبوں بارے تفصےلی بریفنگ دی ۔ ڈاکٹر اندرا پردانا سیکرٹری جنرل اے پی او نے کہا اے پی او ایس ایم ایز کے فروغ اور ترقی کے لیے رکن ممالک کے این پی اوز کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے معیشت کے مختلف شعبوں میں مزید کارکردگی لانے کے لیے اے پی او اور پاکستانی چیمبرز آف کامرس کے درمیان قریبی تعلقات پر زور دیا۔ اندرا نے یقین دلایا کہ وہ پاکستان میں گرین ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کے لیے NPO اور FPCCI کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش کرے گا۔ اے پی او رکن ممالک کو علم، معلومات اور تجربے کے تبادلے کے ذریعے ان کی پیداواری مہم میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے میں بھی مدد کرتا ہے اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی کوششیں پاکستانی نجی شعبے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوں گی۔
نوجوان موبائل سے دوستی چھوڑ کر قرآن سے رشتہ قائم کرےں،تنویر نوشاہی،مولانا امجد ہزاروی
اسلام آباد(خبر نگار)پوری دنیا میں مسلمان ذلیل وخوارکیوں ہورہے ہیں اس لئے کہ امت مسلمہ کو ہمارے پیارے آقانے اسلام کے جو سنہری احکامات دیئے تھے انکو ترک کرنے کی وجہ سے ہم زوال کا شکار ہیں ،قرآن مجید سے ہم صرف ماہ رمضان میں تعلق قائم رکھتے ہیں باقی پورا سال موبائل سے دوستی ہوتی ہے ،عید میلادالنبی کے موقع پر نورمصطفی کے زیر اہتمام ایک تقریب ای بلاک سیٹلائٹ ٹاﺅن راولپنڈی میں منعقد کی گئی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن چیئرمین ینگ ویلفیئرکونسل ملک تنویر نوشاہی خطیب جامع مسجد محمدی مولانا محمد امجد ہزاروی نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان نسل سے اپیل کی کہ خدارہ موبائل کی دنیا سے نکل کر قرآن مجید سے اپنا رشتہ قائم کرو تاکہ دنیا اورآخرت سنور جائے ،تقریب سے قاری گل زیب،مولاناظہیر احمد کیانی،ملک طارق اعوان اورشہزاد خالد نے بھی خطاب کیا۔