نسٹکے سکول آف بزنس کے طلبائ، طالبات کاسیف سٹی کا دورہ 

Oct 12, 2022


اسلا م آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سکول آف بزنس کے طلباءاور طالبات نے منگل کو سیف سٹی اسلام آبادکا دورہ کےا ایس ایس پی آپریشن سیف سٹی نے طلباءکو سےف سٹی کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا سیف سٹی پروجیکٹ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں کردار ادا کر رہا ہے، جس میں آپرےشنزاےنڈ مانےٹرنگ سےنٹر،اےمرجنسی کنٹرول سےنٹر،ڈسپےچ کنٹرول سےنٹر،ای چالان سسٹم اور " پکار- 15 " ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ سیف سٹی کیمروں کی مددسے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی پر جاری شدہ چالان ٹکٹ گاڑی و موٹر سائیکل کے مالکان کے گھر پر بھیجی جاتی ہے۔
 ، ان اقدام سے اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی اور مہلک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، ایس ایس آپریشن نے طلباءکو آگاہ کر تے ہوئے بتایاکہ " پکار- 15 "ہیلپ لائن کے ذریعے روزانہ کی بنےاد پر شہریوں کی ہزاروں شکایات کا ازالہ کیا جاتاہے اس کے علاوہ انوےسٹی گےشن آفےسرز زیرتفتیش مقدمات کے وےڈےو شواہد کے حصول کے لیے سےف سٹی کا وزٹ کرتے ہےں، ان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمرے جرائم کی روک تھام اور مجرموں کو جلد ازجلد قانوں کی گرفت میں لانے کے ساتھ تفتیش کے شفاعیت اور اس کے معیار کو بہتر بنانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس موقع پرطلباءنے کہا سیف سٹی اسلام آباد کے تمام شعبے نہاےت اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

داو¿دی بوہرہ کمیونٹی کی طرف سے سیلاب متاثرین کو خشک راشن، پکا ہوا کھانا اور ادویات فراہم
 اسلام آباد (نا ئندہ خصوصی)پاکستانی فوج کے تعاون سے داو¿دی بوہرہ کمیونٹی کی طرف سے پاکستان کے مختلف شہروں میں 3لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین کو خشک راشن، پکا ہوا کھانا اور ادویات فراہم کی گئی ہیں۔ اس مہم کو داو¿دی بوہرہ کمیونٹی کے ارکان کی طرف سے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ ہزاروں بے گھر افراد کی بحالی میں مدد جاری رکھی جا سکے۔ "پروجیکٹ رائز" کے بینر تلے کمیونٹی نے کم از کم 500,000 لوگوں کی زندگیوں کو چھونے اور انہیں اپنی زندگیاں دوبارہ شروع کرنے کا موقع فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔

امدادی سامان کی ترسیل کو شفاف اور موثر انداز میں اگے بڑھایا جا رہا ہے؛ جس میں واٹر پروف ٹینٹ، بستر کی چادریں، پینے کا صاف پانی، کھانے کے لیے خشک خوراک، جیسا کہ بھنے ہوئے چنے، کھجوریں، بسکٹ، پیک شدہ دودھ اور جوس، مختلف عمروں کے بچوں کے لیے فارمولا دودھ کا پاو¿ڈر، سلے سلائے کپڑے، پلاسٹک کے جوتے، خواتین کے لئے سینیٹری مصنوعات، خام کھانے کی اشیائ جیسے چاول، آٹا، چینی، کھانے کا تیل اور دالوں کے ساتھ ساتھ دوائیاں اور بزرگوں، بیماروں، ماﺅں اور بچوں کے لیے طبی امداد شامل ہیں 

مزیدخبریں